ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سالہ بچی کا مبینہ طور پر 80 سالہ شخص سے نکاح، معمر شخص گرفتار

11 سالہ بچی کا مبینہ طور پر 80 سالہ شخص سے نکاح، معمر شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیرہ غازی خان کے علاقے پھگلہ میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے کے عوض 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کے معاملے پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معمر شخص کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کے نوٹس پر بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) نے کارروائی شروع کی۔ بی ایم پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کم عمر بچی کا مبینہ طور پر رقم کے عوض نکاح کرایا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران 80 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کمانڈنٹ بی ایم پی امیر تیمور کے مطابق بچی کے والد، نکاح خواں اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔