ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسدارن انقلاب نے تاحکم ثانی آبنائے ہرمز بند کر دی

پاسدارن انقلاب نے تاحکم ثانی آبنائے ہرمز بند کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاسدارن انقلاب نے تاحکم ثانی آبنائے ہرمز بند کر دی۔

 پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 پاسدارانِ انقلاب کے مطابق  آبنائے ہرمز میں ایک ایسے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس نے مبینہ طور پر اپنی شناخت اور ٹریکنگ نظام بند کر رکھا تھا اور منظور شدہ بحری راستے سے انحراف کیا تھا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے انتباہی فائرنگ کی گئی، جس کے بعد جہاز پر کروز میزائل داغا گیا، جس سے انجن روم کو نقصان پہنچا جبکہ عملے کے چند ارکان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں موجود نئے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔