سٹی 42 : صنم جاوید نے نواحی علاقہ کالاگوجراں کے بازاروں کا دورہ کیا، جہاں پی ٹی آئی کے 15 کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
صنم جاوید کی نواحی علاقہ کالاگوجراں آمد پر پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات ہوئی۔ کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
صنم جاوید نے کارکنوں کے ہمراء کالا گوجراں بازاروں کا دورہ کیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی کی گئی، ساتھ ہی بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔