ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے: مریم نواز

 یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی، امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہر کسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش ہو گا۔