ملک اشرف : تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری پر جناح حملہ کیس سمیت سانحہ نو مئی کے دیگر 4 مقدمات،اعجازچودھری کی درخواست ضمانتیں 14 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر،عدالت نے شریک ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سلطان محمود پر مشتمل دو رکنی بنچ 14 جولائی کو سانحہ نو مئی کے مقدمات کے ملزم اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا ، ڈی ایس پی آصف جاوید مقدماث کی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے،تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے اور درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کے درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی چار مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کردی تھی۔