اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے معاملے کا جائزہ

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے معاملے کا جائزہ
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن نے ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ پر ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا، اجلاس کو ایئرپورٹس کے فنانشل ایڈوائزر ، ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر بریف کیا گیا۔ 
وزیر خزانہ نے ایک ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کردی، وزیر خزانہ نے ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ پر ٹائم لائن مانگ لی۔