نایاب سِکوں کی نمائش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کوائن ایسوسی ایشن کی جانب سے نایاب سکوں کی نمائش کا اہتمام ،نمائش میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹوں ،مختلف یادگاری ٹکٹ اور میڈلز بھی دکھائے گئے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کوائن ایسوسی ایشن کی جانب سے نایاب سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ،چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نمائش کا افتتاح کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے.

نمائش میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹوں بارے بتایا گیا نمائش میں مختلف یادگاری ٹکٹ اور میڈلز بھی دکھائے گئے۔

نمائش میں یادگار ٹکٹیس،سول اور ملٹری میڈلز، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے کرنسی نوٹس اور سکے دکھائے گئےنمائش کا مقصد بچوں کو تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے