دلہا کے ارمانوں پر پانی پھرگیا، دلہن خواجہ سراء نکلی

دلہا کے ارمانوں پر پانی پھرگیا، دلہن خواجہ سراء نکلی
کیپشن: Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو  حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر شادی کے کچھ روز بعد ہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، شہری اہلیہ اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بھارتی شخص کی جانب سے اہلیہ، ساس سسر اور شادی میں شامل دیگر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی شادی ایک مخنث سے کروائی گئی۔

 یا د رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں بتایا جاچکا ہے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے دو روز بعد ہی اس وقت بیوی کو طلاق دے دی جب اسے پتا چلا کہ ان کی بیوی دراصل مرد ہے۔

  شہری نے شادی کے 2 ماہ بعد بیوی سمیت سسرال والوں اور شادی میں شامل دیگر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شادی کے وقت سسرالیوں کی جانب سے دھوکا دیا گیا۔شہری کا دعویٰ ہے کہ بیوی کے طبی معائنے کےبعد پتا چلا کہ وہ خاتون کے بجائے مخنث ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer