(جنید ریاض)رائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی،برائلر مرغی کی قیمت 18روپے کم ہوگئی،فی کلو برائلر گوشت 244 روپے سے کم ہوکر 266 روپے کا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 18 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی کلو گوشت 226 روپے کا ہوگیا ہے، زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 148 اور پرچون ریٹ 156 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ریٹ کے مطابق فارمی انڈے 152 روپے فی درجن فروخت کیے جارہے ہیں اور انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 443 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 254 روپے سے بڑھ کر 258 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 170 اور پرچون ریٹ 178 روپے فی کلو مقرر ہوا، بعدازاں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہواتھا جبکہ فارمی انڈوں کا 153 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا،انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4440 روپے مقرر تھا۔