ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سب سے زیادہ بارش کونسے علاقے میں ہوئی؟ ریکارڈ قائم

لاہور میں سب سے زیادہ بارش کونسے علاقے میں ہوئی؟ ریکارڈ قائم
کیپشن: Rain record
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)مون سون کی پہلی بارش نے شہر میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 53 ملی لیٹر ریکارڈکی گئی، جیک روڈ 18.4 جبکہ ایئر پورٹ پر 32.6 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیل کے مطابق زندہ دلان لاہور میں بادل خوب برسے کہیں، رم جھم کے نظارے تھے تو کہیں تیز بارش نے گرمی کا روز توڑدیا، رواں برس مون سون کی پہلی تیز بارش ہوئی،شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جیل روڈ پر 18.4، ایئرپورٹ 32.6، گلبرگ میں 15.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 30، اپر مال 15، مغلپورہ 19اور تاج پورہ میں 17 ملی میٹر ،نشتر ٹاﺅن میں 33 ، چوک ناخدا میں 32، پانی والا تالاب میں 27 ملی میٹر ،فر خ آباد میں 53، گلشن راوی میں 27.5 اور اقبال ٹاؤن میں 25 ملی میٹر ،سمن آباد 20 ،جوہر ٹاﺅن میں 15 اور پنجاب یونیورسٹی 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھئے: مون سون بارشوں کا سلسلہ اپنے ساتھ وائرس بھی لے آیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں،رواں سال پنجاب سے ابھی تک ڈینگی کے56کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ تمام مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں ہے،محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کامیاب کاروائیاں جاری ہیں، گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 288,448 ان ڈور اور68,571 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ  پنجاب بھر میں706 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer