وفاق نےایک بار پھر پنجاب کو جھٹکادیدیا

وفاق نےایک بار پھر پنجاب کو جھٹکادیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وفاق نےپنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،صوبائی حکومت کی مالی مشکلات بڑھ گئیں،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ،پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق نئےمالی سال دوہزار بیس اکیس میں کوروناوبا سےملک بھر میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث صوبوں کے مالیاتی شیئرکم کردیئے گئےہیں،وفاق نےپنجاب کےصوبائی قابل تقسیم محاصل کی مد میں 168 ارب کا کٹ لگا دیا ہے،صوبائی حصہ کم ملنے سے پنجاب حکومت کو پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہےگا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹارگٹ میں کمی کےبعد صوبائی شئیر میں کمی گئی،حکام کا کہنا ہےکہ صوبائی شیئر کم ہونے سے ترقیاتی منصوبوں پر فنڈز کا اجرا متاثر ہوگا،جبکہ صوبائی اخراجات اور انتظامی امور کے لیے وفاق نےصوبے کے قرض لینے کی شرح میں اضافہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں نئے مالی سال میں وفاق سے  پنجاب کو ایک  ہزار ارب روپے میں سے صرف 575 ارب موصول ہوئے تھے۔  پنجاب کو وفاق سے ایک ہزار ارب روپے ملنے کی امید تھی تاہم اب وفاق کی جانب سے 425 ارب روپے کا کٹ لگایا گیا، پنجاب کو اپنے محصولات میں بھی 125 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وفاق کے کٹ اور اپنے محصولات میں کمی کے باعث  پنجاب کو نئے مالی سال میں کل 600 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کے باعث  پنجاب حکومت نے محکموں کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ بھی مکمل ختم کردیا ہے اور افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔

پنجاب کے پاس ترقیاتی بجٹ کی مد میں صرف 130 ارب روپے موجود ہیں، جن میں سے 90 ارب روپے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں لازمی لگائے جانے ہیں، بقیہ 40 ارب سے تمام محکموں کو کیسے فنڈنگ کی جائے گی اس پر پالیسی بنائی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer