سٹی 42 : ایبٹ آباد شہر میں سربن پہاڑی پر شدید آتشزدگی کے باعث درخت پودے جلنے لگے ۔
آگ تیزی سے پھیلنے لگی ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ دوسری جانب راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں پیدل سفر کرکے آگ پر قابو پانے میں مصروفِ عمل ہیں ۔