ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا راولپنڈی کیلئے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا راولپنڈی کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع وزارت صحت کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور وفاق سے ٹی بی سینٹر کا قبضہ دینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل ٹی بی سینٹر کی اراضی صوبہ پنجاب کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وفاق سےقبضہ ملنے پر فیڈرل ٹی بی سینٹر کی عمارت مسمار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ ملتے ہی فیڈرل ٹی بی سینٹر پر فوری تعمیرات شروع کی جائیں گی، نرسنگ سنٹر آف ایکسی لینس فیڈرل ٹی بی سینٹر راولپنڈی کے مقام پر تعمیر ہوگا، اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے بنے گا۔