شہباز علی:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔
محمد الیاس گزشتہ کئی روز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی وفات سے پاکستانی کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحوم نے بطور کرکٹر اور چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کر کٹر محمّد الیاس جو آ ج بروز پیر کو قضا ے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشا 7.30 بجے رضوان مسجد غالب مار کیٹ گراؤنڈ کے سا منے ادا کی جا ئے گی ۔