سیالکوٹ میں پی ٹی آئی نےبھی ٹکٹ بانٹ دیئے

PTI, Sialkot, Election 2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے الیکشن 2024 کے لئے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے  سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے  5 حلقوں سے 4 کے نام فائنل کردیئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 70 سے مبشر اعوان ایڈوکیٹ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔  این اے 72 سے امجد باجوہ،  این اے 73 سے امجد باجوہ ایڈوکیٹ،  قومی اسمبلی این اے 74 کو پینڈنگ رکھا گیا ہے ۔ الیکشن 2018 میں این 74 کی ٹکٹ برگیڈئیر اسلم گھمن کو دی گئی تھی۔  بریگیڈیر اسلم گھمن کو ن لیگ کے امیدوار رانا شمیم نے بھاری ووٹوں کے ساتھ شکست دی تھی ۔

این 74 کو تحریک انصاف کی جانب سے ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے -