(قیصر کھوکھر)الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کو ٹرانسپورٹیشن پٹرول ،سٹیشنری پوسٹیج اور دیگر متفرق اخراجات کے لئے ساڑھے چار ارب روپے جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کو الیکشن اخراجات کی مد میں رقم جاری کر دی ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت سے الیکشن سیکیورٹی کے اخراجات مانگ لئے ہیں، الیکشن کی سیکیورٹی کے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی،محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع سے سیکورٹی اخراجات کی بنا پر سمری ارسال کی ہے۔