ماڈل کی لاش دریا میں پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا

 ماڈل کی لاش دریا میں پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سابق بھارتی خاتون ماڈل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم  گرفتار ۔ بلراج گل نامی ملزم کو گزشتہ روز مغربی بنگال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ماڈل دیویا پاہوجا کے قتل میں ملوث بلراج گل نے سابق ماڈل کی لاش کو اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ ملکر دریا میں پھینکا تھا۔

پولیس کے مطابق بلراج گل ساتھی روی بنگا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش  میں لگا تھا تاہم کلکتہ ایئرپورٹ سے پکڑا گیا  دوسرا ملزم روی بنگا تاحال فرار ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 27 سالہ دیویا پاہوجا کو گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

دیویا پاہوجا کو ایک ملزم کے مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے کیس میں 7 سال جیل میں گزارنے کے بعد جون 2023ء میں بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔