طنز و مزاح سے بھرپور پروگرام "جانی کی چاہ" جلد آرہا ہے صرف سٹی 42 پر

Jani ki Chah
کیپشن: Jani ki Chah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 نیوز نیٹ ورک ایک بار پھر اپنے ناظرین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے طنز و مزاح سے بھرپور پروگرام  " جانی کی چاہ" لا رہا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی کہیں گے واہ مزہ آگیا۔
آج کل ہر محب وطن پاکستانی شہری انتہائی پریشان اور مایوس کن صورتِ حال سے دوچار ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی رسہ کشی کا جو ملک میں تماشہ لگا رکھا ہے اس کا آخر کار انجام کیا ہوگا؟ سیاستدان اپنے بیانیوں سے ملک کو نجانے کدھر لے کر جا رہے ہیں۔

 دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں بچاری عوام پس کر رہ گئی ہے، آٹا، چاول، گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، روز بروز بڑھتی مہنگائی نےعوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے، یوں لگتا ہے جیسے اب شہریوں کے اداس چہروں پر کبھی خوشی نہیں آئے گی لیکن شہری اداس مت ہوں، نامور کامیڈین سجاد جانی پھر سٹی 42 کا حصہ بن گئے۔ 

https://www.youtube.com/channel/UCoH3mQ-HmeD_P1z2swd4ljw
  سٹی 42 حسب روایت اپنے ناظرین کو بھولا نہیں، اسی لئے سٹی 42 پر سجاد جانی کا طنزو مزاح سے بھرپور پروگرام " جانی کی چاہ" نئے سال میں نئے منفرد انداز سے جلد شروع کیا جارہا ہے تاکہ وہ مسکراہٹ، وہ قہقہے، ایک مرتبہ پھر زندہ دلان لاہور کے چہروں کی رونق بن سکیں۔

https://www.facebook.com/Seeti-1839403696344671/

ہمیں یقین ہے کہ ہماری کاوش ضرور رنگ لائے  گی ،مہنگائی، بے روزگاری، روز بروز بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی کی کیفیت، بگڑتی معاشی صورتحال کے لئے ہمارا پروگرام " جانی کی چاہ" ایک مرہم ثابت ہوگا۔ 

واضح رہےکہ نامور کامیڈین سجاد جانی چار سال قبل بھی سٹی 42 پر سیٹی 42 کے نام سے جگتوں سے بھر پور پروگرام کر چکے ہیں جسے عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔