نیدرلینڈز کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے پسوڑی‘ گا کر سب حیران کردیا

ایما ہیسٹرز
کیپشن: ایما ہیسٹرز
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیدرلینڈز کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے سریلی آواز میں سپر ہٹ گیت ’پسوڑی‘ گا کر حیران کردیا۔

پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔سفارتخانے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔

رواں برس پاکستان اور نیدرلینڈز اپنے دو طرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔ڈچ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی گلوکار ڈچ گیت گا سکتے ہیں تو وہ ہمیں بھیجیں۔