ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد ، ن لیگ نےبڑااعلان کردیا

 اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد ، ن لیگ نےبڑااعلان کردیا
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

چوہدری پرویز الٰہی رات گئے  پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673495078-9005.jpg

راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جس کے بعد ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ووٹنگ کی گنتی کے مطابق پرویز الٰہی نے 186ووٹ کا گولڈن فیگر حاصل کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

  وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے ،تسلیم نہیں کرتے،آج کے اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا،رات 12بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673495084-1210.jpg

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،ہیرا پھیری کر کے غیرآئینی، غیر قانونی کام کیا گیا۔رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کے پاس 181 سے زیادہ ووٹ کل تھے نا آئندہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،عدالتی کارروائی میں ثابت کرینگے کہ ان کے پاس 186 ارکان نہیں تھے۔