خبردار، لاہور  میں 600 گیس کنکشن منقطع

Lahore sngpl
کیپشن: Sui gas meter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، چھ سو صارفین کے کنکشن  منقطع کردیے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر میں گیس بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا، مختلف علاقوں میں صارفین نے کمپریسر کا استعمال بڑھا دیا ہے جس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیمز نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ٹیموں نے مختلف اوقات میں آپریشن کرتے ہوئے کنکشن منقطع کئے ہیں۔

منقطع ہونیوالے میٹرز کو لیبارٹری رپورٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایک ماہ تک منقطع ہونیوالے کنکشن بحال نہیں ہو سکیں گے۔