در نایاب: ایل ڈی اے کی صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے حلقے میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز، جوڑے پل علامہ اقبال ٹاؤن کی توسیع کیلئے 96 لاکھ سے زائد کی رقم فوری جاری کردی۔ انجنئیرنگ ونگ کی تمام مشینری دن رات صوبائی وزیر کو خوش کرنے میں لگ گئی۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوڑے پل علامہ اقبال ٹاؤن کی توسیع کیلئے ہنگامی طور پر فنڈز جاری کئے ہیں۔ جوڑے پل جنکشن کی تعمیر میں حائل سٹرکچر کی ادائیگی کیلئے 96 لاکھ سے زائد کی رقم فوری جاری کردی گئی ہے۔
جوڑے پل کے دو اطراف سلپ روڈز کی تعمیر میں دکانیں حائل تھیں۔ جوڑے پل کی ایک سائیڈ بھی نئے سرے سے تعمیر کے گئی ہے۔ چوک میں نئے سگنل نصب جبکہ لینڈ اسکیپنگ کا کام بھی کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایل ڈی اے نے ریلوے کو ٹریک شفٹنگ کی مد میں ایک کروڑ انتیس لاکھ گیارہ ہزار جمع کرادئیے ہیں، ریلوے ٹریک کی ایک سائیڈ مکمل جبکہ دوسری سائیڈ نامکمل تھی۔ دوسری سائیڈ پر نئے گارڈرز تنصیب کے لئے ٹریک کی عارضی منتقلی ضروری تھی، ریلوے نے ٹریک کی عاضی منتقلی کے لئے چارجز کا تخمینہ ایک کروڑ انتیس لاکھ سے زائد لگایا تھا۔ ایک سال سے فنڈز نہ دینے کے باعث کام التوا کا شکار تھا جبکہ اس سے قبل کنٹریکٹر بھی کام چھوڑ کر جاچکا ہے۔