شہر کےمشہور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، کیش جل گیا

شہر کےمشہور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، کیش جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع الائیڈ بنک میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث قیمتی سامان اور کیش جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لنک روڈ پر واقع الائیڈ بنک میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے بنک کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے بنک میں موجود قیمتی سامان سمیت کیش کا بڑا حصہ بھی جل گیا۔ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔چند روزقبل صدیق سینٹر میں آگ سے کروڑوں کا نقصان ہوا تھا ،سروے کے دوران صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حفیظ سینٹر میں لگنے والی ہولناک آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا، آگ لگنے کے واقعات میں ہرروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،جس سے عوام کافی حد تک پریشان ہیں،آگ لگنے کے واقعات کو کنٹرول کرنے کےلئے انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے،صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

  پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان کوئلہ بن گیا جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی تھی جس نے شدیدمالی نقصان ہوا تھا۔علاوہ ازیں حفیظ سنٹر سے 25 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer