ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چاند رات کو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک

لاہور میں چاند رات کو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں چاند رات کو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کا دعویٰ ہے کہ دکان میں واردات کے دوران پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم مارا گیا جس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاند رات کو مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے۔

واضح رہے لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer