ڈولفن اہلکاروں نے ڈکیتوں کو دبوچ لیا

ڈولفن اہلکاروں نے ڈکیتوں کو دبوچ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کر کےآؤٹ فال روڈ پر ڈکیتی کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،  ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ آؤٹ فال روڈ پر ڈکیتی کی وارادت ہوئی ہے جس پر ڈولفن ٹیم نے دوران تعاقب ملزمان کو بیگانہ برگر کے قریب گھیر لیا۔ 3موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سےکوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ڈولفن ٹیم نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔

گرفتار ہونیوالے ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں اوراسلحہ برآمد کیا گیا۔ملزمان حمزہ، موسیٰ اور فوادکو حراست میں لیکر متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer