ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حکومت صنعتی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے‘‘

’’حکومت صنعتی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات، جہانگیر ترین کہتے ہیں حکومت نئے صنعتی زونز کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ 

جہانگیر ترین سے صوبائی وزیر تجارت اسلم اقبال کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صنعتی پالیسی کے مختلف امور پر بھی زیربحث آئے، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی انقلاب لانے کیلئے  کوشاں ہے۔

 صوبائی وزیر تجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے جبکہ ون ونڈو پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے۔