(نبیل ملک):لاھور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی۔ جعلی ویزہ ہونے پر ساؤتھ افریقہ سے آنے والے اوکاڑہ کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا ۔دوران چیکنگ ملزم کا ویزہ جعلی ہونے پر امیگریشن حکام نے فوری گرفتار کر لیا ۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نوید خوشی امارات ایئر لائنز کی پرواز 624 پر ساؤتھ افریقہ سے براستہ دبئی، لاھور ایئرپورٹ پہنچا۔ دوران چیکنگ ملزم کا ویزہ جعلی ہونے پر امیگریشن حکام نے فوری گرفتار کر لیا ۔بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیئے لاھور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
مزید دیکھئے: