(ابوبکرارشاد) جماعت اسلامی ویمن ونگ اور سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ قصور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور واک کا اہتمام، ملزم کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں جماعت اسلامی کی ویمن ونگ اور سول سوسائٹی نے معصوم زینب کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ اور واک کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ معصوم زینب کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی درندہ کسی بھی زینب کے ساتھ ایسا نہ کرے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاُٹھا کر اعلیٰ حکام سے فی الفور انصاف کا مطالبہ کیا۔