سٹی 42 : چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ملاقات کی تفصیلات ایکس پر جاری کر دیں۔
سعودی وزیر دفاع نے لکھا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ہمارے مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی توثیق کی جا سکے۔
سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا، اس انداز میں جو ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرے۔
