ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت میچ کی غیر یقینی صورتحال۔۔بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

 پاک بھارت میچ کی غیر یقینی صورتحال۔۔بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ۔

15 فروری اتوار کے روز شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا اورکولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنےدونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔