ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت، مارکیٹ میں نوجوانوں کا رش لگ گیا

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت، مارکیٹ میں نوجوانوں کا رش لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین : لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت میلہ کل لگے گا ۔ 

کوئٹہ شہر کی پتنگ مارکیٹ میں نوجوانوں کا رش لگ گیا ۔ لاہور کی بسنت کے بعد کاروبار کافی بہتر ہوگیا ہے، پتنگ مارکیٹ میں نوجوانوں کی خریداری جاری ہے ۔

کوئٹہ میں 13 سے 15 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔  

خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کے تینوں دن بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گئے۔ اندرون شہر کی چھتیں رنگ برنگی پتنگوں سے بھری ہوئی تھیں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد بھی اس تہوار میں شریک تھی۔ غیر ملکی سیاح پاکستانی شہریوں کے ساتھ پتنگ بازی کرتے نظر آئے اور بسنت کے روایتی رنگوں میں رنگ گئے۔