ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گرین بسز کی 15روزہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری

 گرین بسز کی 15روزہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے گرین بسز کی پندرہ روزہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری  کر دئیےہیں.

جن کے مطابق ابتدائی 15 دنوں میں مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد مسافروں نے گرین بس سروس کا فائدہ اٹھایا۔

سی ای او کوثر خان کے مطابق ورکنگ ویمن کی بڑی تعداد نے اس سروس سے مستفید ہو کر محفوظ اور باوقار سفر کیا، جس میں 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تین لاکھ 21 ہزار سے زائد طلبا اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں نے گرین بس پر مفت سفر کیا۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 7 ہزار سپیشل پرسنز نے محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا۔

کوثر خان نے کہا کہ گرین بسیں صوبے کے 15 اضلاع میں عوام کو ماحول دوست اور سہل و آسان سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک میں کمی آئی ہے بلکہ شہریوں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر ممکن ہوا ہے۔