ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف اداکار 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :معروف امریکی اداکار اور مقبول ٹی وی سیریز ڈاسنز کریک کے اسٹار جیمز وان ڈیر بیک (James David Van Der Beek)48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکار طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بالآخر زندگی کی جنگ ہار گئے۔

اداکار کے اہل خانہ نے ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر دی۔ اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک آج صبح انتقال کرگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکار نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی حوصلے، ایمان اور وقار کے ساتھ گزارے۔

اہل خانہ نے مداحوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ جیمز وان ڈیر بیک نہ صرف ایک کامیاب اداکار تھے بلکہ ایک محبت کرنے والے شوہر، والد اور دوست کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Caption

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز وان ڈیر بیک آنتوں کے کینسر (کولو ریکٹل کینسر) کا شکار تھے اور انہیں اس بیماری کی تشخیص 2023 میں ہوئی تھی، جس کے بعد وہ علاج کروا رہے تھے۔ بیماری کے باوجود وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور مداحوں سے رابطے میں رہے۔

جیمز وان ڈیر بیک نے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل تھی۔ ان کی وفات کو شوبز انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مداح انہیں ان کی شاندار اداکاری اور یادگار کرداروں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔