ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں سولر سسٹم پرکنکشن دینے کی خودساختہ پابندی تاحال برقرار

لیسکو میں سولر سسٹم پرکنکشن دینے کی خودساختہ پابندی تاحال برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سولر سسٹم کنکشنز دینے کی خودساختہ پابندی تاحال برقرار ہے۔ نیپرا کی جانب سے نیٹ بلنگ کے تحت ریگولیشنز کی منظوری اور پالیسی جاری ہونے کے باوجود کنکشنز پر کام شروع نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے 16 دسمبر کے بعد ہر قسم کے دستاویزات کے اجراء پر پابندی لگا رکھی ہے اور اس کے بعد سے نیپرا کو لائسنس کے لیے کوئی درخواست بھی نہیں بھیجی گئی۔ اس وجہ سے لیسکو کے ساتھ معاہدہ کرنے والے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے۔

نیپرا کی جانب سے لائسنس جاری ہونے کے باوجود کنکشن روک دیے گئے جبکہ صارفین نے میٹرز سمیت دیگر املاک کے ڈیمانڈ نوٹس بھی ادا کر دیے ہیں۔ تاہم لیسکو نے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود میٹریل کا اجراء روک رکھا ہے۔

کچھ دفاتر میں میٹریل کا اجراء ہونے کے باوجود انسٹالیشن روک دی گئی۔ لیسکو کے ڈائریکٹوریٹ آف میراڈ اور آپریشن سرکلز میں سینکڑوں کنکشنز زیر التواء ہیں۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایم اینڈ ٹی سمیت دیگر دفاتر میں سولر کنکشنز پر پابندی برقرار ہے۔

نیپرا نے نیٹ بلنگ کے نام سے ریگولیشنز کی منظوری دے رکھی ہے لیکن عملی طور پر کنکشنز نہیں لگائے جا رہے۔ خودساختہ پابندی کے دوران ریگولیشنز کو بہانہ بنا کر کنکشنز روک لیے گئے تھے اور اب ریگولیشنز کی منظوری کے بعد وزارت پاور ڈویژن کی منظوری سے کنکشنز کو مشروط کر دیا گیا ہے۔