سٹی42: بورڈ آف ریونیو نے بیع زبانی (زبانی طور پر) انتقالات پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے، جس سے متاثرہ افراد کو بڑی سہولت ملے گی۔
30 دسمبر کو بیع زبانی انتقالات پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اب اس پابندی میں نرمی کے حوالے سے 20 جنوری تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق پابندی سے قبل شروع کیے گئے بیع زبانی انتقالات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں 30 دسمبر 2025 سے قبل درج زبانی انتقالات کی توثیق بھی کی جائے گی۔
کمپیوٹرائزڈ مواضعات کے انتقالات کی تصدیق 20 فروری تک مکمل کرنا لازمی ہے۔ اسی طرح مینول مواضعات کی فہرستیں تیار کر کے متعلقہ دفاتر میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز زبانی انتقالات کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں گے اور تصدیقی عمل مکمل کر کے 25 فروری تک تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ زرعی قرضوں کے رہن سے متعلق انتقالات پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔