ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا کے معروف اداکار  39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل

جنوبی کوریا کے معروف اداکار  39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ یون وو نے کورین ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں دل جیتے، اور وہ خاص طور پر ڈراموں "Welcome To Waikiki 2" اور "Bride Of The Sun" کے لیے جانے جاتے تھے۔

اداکار کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، تاہم فیملی نے موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

اداکار کی موت سے قبل انسٹاگرام پر ان کی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ پوسٹ میں جنگ یون وو نے 2003 میں انتقال کرنے والے ہانگ کانگ کے اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور 2011 میں وفات پانے والی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصویر شیئر کی تھی۔

پوسٹ میں انہوں نے تینوں کے ساتھ اپنی تصویر لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ Missed, envied, regretted' PIR.BG۔

اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے مختلف تبصروں میں اس کے معنی اور پیغام پر بحث کی۔ کچھ نے کہا کہ لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس دونوں عالمی سطح کے آئیکنز تھے جن کی موت نے دنیا کو چونکا دیا تھا۔

ایک صارف نے کہا کہ "PIR.BG" کو "Rest In Peace, Goodbye" کے الٹے الفاظ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ اداکار اپنی پوسٹ میں الوداع کہہ رہے تھے۔