ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی سہولت

گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پلاٹس کی فراہمی اور پرائیویٹ ڈویلپرز کے ذریعے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 15 ہزار ممبران کو پلاٹس فراہم کیے جا سکیں گے۔ پرائیویٹ ڈویلپرز سے معیاری پلاٹس ممبران کے لیے حاصل کیے جائیں گے اور پلاٹس کی پروکیورمنٹ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے گی۔

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی عمر علوی نے پرائیویٹ پروکیورمنٹ کی تفصیلات پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 30 ڈویلپرز نے حکومتی اقدام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق اگلے چند ماہ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کامیابی سے مکمل کی جائے گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ ممبران صرف 30 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکیں گے، جبکہ بقیہ رقم آسان اقساط میں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ممبران کا مسئلہ حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں صلوت سعید، کوثر خان، آفتاب احمد اور دیگر بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔