ویب ڈیسک : سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
سابق جسٹس شیخ عظمت سعید 54 ڈی ڈیفنس میں رہائش پذیر تھےعظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے، وہ شیخ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بنچ کا حصہ بھی رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کت چیف جسٹس تھے۔