ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن  میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی  تھیں۔

سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی،  تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی تصدیق کی جائے۔

26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر راشدکیانی بھی تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے، سیمابیہ طاہر کے وکلاء بھی اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer