ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے خلاف  ہتک عزت کادعویٰ،نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف  ہتک عزت کادعویٰ،نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی تحریک انصاف کے خلاف دس ارب روپے ہتک عزت کے دعوی کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے دعویٰ کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیار کے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ، بانی تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب ہرجانے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔ یہ دعویٰ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے پاس سماعت کے لیے بھجوادیا گیا۔قانون کے تحت ایڈشنل سیشن جج کو دعوی کی سماعت کا اختیار نہ تھا ، نظر ثانی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے دعوی کی سماعت کے ایڈیشنل سیشن جج کےاختیار کو کالعدم قرار دے ، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈسٹرکٹ کورٹ کو دعویٰ کی سماعت کے لیے نامزد کرے۔
 

Ansa Awais

Content Writer