ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نے معاشی ترقی و اصلاحات پر پاکستانی اقدامات کو سراہا: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف نے معاشی ترقی و اصلاحات پر پاکستانی اقدامات کو سراہا: وزیر خزانہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی ترقی اور اصلاحات پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرواکنامک استحکام خوش آئند ہے۔

سکیورٹی ایکسچینج کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے اہم ملاقات رہی، ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے، ٹیکسیشن، انرجی، ایس اوایز میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے معاشی ترقی اور جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سب اچھے کی خبریں آ رہی ہیں، کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرواکنام استحکام خوش آئند ہے، زراعت کے سیکٹر میں کچھ جدت آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کو اور طریقے سے دیکھنا ہے، موسمیاتی تبدیلی پر فائدہ مند گفتگو بڑی اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم ،کابینہ بہت کلیئر ہے کہ گورنمنٹ کا کام کاروبار کرنا نہیں، ہمارا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، میکرواکنامک استحکام مؤثر پالیسی میکنگ کی وجہ سے ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب خود کرے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہوگا، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، زراعت کے شعبے میں بھی کچھ جدت آئی ہے، جو بھی ایک سال میں حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے، ہمیں مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔