ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرمتعدد پروازیں منسوخ ، شیڈول متاثر

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرمتعدد پروازیں منسوخ ، شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شاہد: پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 4پروازیں منسوخ  جبکہ 2  تاخیر کاشکار   ہوگئیں۔
کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کر دی گئی ۔کراچی سے لاہور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی ۔

اس کے علاوہ  کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 دو گھنٹے تاخیر کے بعد3 بجے، کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503سات گھنٹے تاخیر کے بعد دو بجے روانہ ہوگی۔
 ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات بتائی جا رہی ہے، جس کی بنا پر متعلقہ ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگر متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔