ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تشدد سے زخمی ہونے والی12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، مقدمہ درج

  تشدد سے زخمی ہونے والی12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے اصغر مال میں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔

 پولیس کے مطابق 12 سالہ ملازمہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمے میں قتل سمیت دیگر 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔