وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا ضرور ملے گی.
کراچی میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا ضرور ملے گی،حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتا رکرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان اب سیاسی دہشتگرد کی طرح بن گیا ہے،عمران خان کی کوشش ہے ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے اس کی بکواس ہے،عمران خان اپنے دور میں ملک دشمن پالیسیاں چلاتا رہا،عمران خان نے کوشش کی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے آ ج گھٹیا گفتگو کی۔