(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر آج بھی کھلے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے شہری آج بھی اپنا لائسنس بنوانے آ سکتے ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کے حکم پر شہر کے تمام لائسنس دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے ہیں, سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی لائسنس ٹیسٹنگ سینٹر پر تشریف لاسکتے ہیں۔
مناواں سینٹر، گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے سینٹرز کھلے ہیں,لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ سینٹربھی کھلے ہیں, تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی, نارواسلوک اور کرپشن میں ملوث اہلکار سیدھےگھر جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئے جدید ایپ تیار اور جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹریفک چالان کوٹے کی شرط ختم کردی۔
دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوشگوار رویہ اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے میں وارڈنز کی مہارت ہی انکی کارکردگی جانچنے کا معیار ہو گی۔تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹ کا ہفتہ وار شیڈول باقاعدگی سے جاری کیا جائے۔ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹس کا مقصد شہریوں اور طلباء کو دفاتر کے باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔