ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا

جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا
کیپشن: Two groups fight in Jinnah hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)جناح ہسپتال میں دو گروپس کی لڑائی میں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے، الائیڈ پروفیشنل گروپ اور ایپکا جناح ہسپتال کے ایک دوسرے پر ہسپتال میں بے جا مداخلت کے الزامات پر اوپی ڈی بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر طاہر رشید سے مذاکرات کامیاب ہونے پر اوپی ڈی کچھ گھنٹوں بعد کھول دی گئی۔
 جناح ہسپتال میں دو گروپس کی لڑائی میں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے، جمعہ کو الائیڈ پروفیشنل گروپ کی جانب سے ایپکا کے ساتھ لڑائی میں اوپی ڈی بند کی گئی ۔ ایم ایس سے مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم کیا گیامگر ہفتہ کے روز ایپکا نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پر ہسپتال میں بے جا مداخلت کے الزام پر اوپی ڈی بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

ایم ایس کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں گروپس کے لیڈران کے ساتھ مذاکرات کئے جو کامیاب رہے ، امید ہے آئندہ یہ گروپس اپنے احتجاج میں اوپی ڈی بند نہیں کریں گے۔ ادھر اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مریضوں کا کہنا تھا کہ ان گروپس کی آپس کی لڑائی میں ہماراکیا قصور ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer