(سٹی42) جنسی ہراساں،بدفعلی اور زیادتی جیسے واقعات نے خواتین، بچوں کا گھر سے نکلنا محال بنادیا،ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں اداکارہ کو پائلٹ نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،متاثرہ اداکارہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پائلٹ نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا وعدہ کیا بعد ازاں اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد فرار ہوگیا،متاثرہ اداکارہ کا کہناتھا کہ انھیں ایک پائلٹ نے شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کیا۔ٹیلی ویژن اداکارہ اپنے ساتھ ہونے والے زیادتی کے معاملہ پر پولیس کوبیان دیتے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرادی۔
اداکارہ کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعہ پر پولیس نے بتایا کہ پچھلے برس دسمبر میں وہ ملزم پائلٹ سے رشتہ تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ملیں۔ اداکارہ کے مطابق اس پائلٹ نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ کرلیا جبکہ اسی دوران فون پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان دونوں کی باتیں بھی ہونے لگیں۔
شادی کا وعدہ کرنے والے اس شخص نے اداکارہ کاگھر دیکھنے اور اس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، اداکارہ ممبئی میں اکیلی رہتی تھی ملزم کو اپنے گھر کا پتا دے دیا۔گھر میں ملزم پائلٹ نے مبینہ طور پر اسے ریپ کانشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ اداکارہ کا کہناتھا کہ اس شخص نے اپنے والدین سے ملوانے کا وعدہ بھی کیا تھا جو اب تک وفا نہ ہوسکتا۔پولیس نے اداکارہ کی درخواست پر پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کردیا۔