(عرفان ملک)شہر میں ڈاکو اور چوروں سے پریشان شہریوں کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آنے والی مہمان ٹیموں کے سامان بھی چوری ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
لاہور میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دیگر ممالک کی انٹرنیشنل ٹیمز سات جنوری سے لاہور میں پہنچ چکی ہیں جن کو حکومت کی جانب سے سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں ہوٹل اور پھر میچ کے لیے سٹیڈیم لایا جاتا ہے۔ ہوٹل میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سامان بھی کہیں گم ہو گیا جس کے بارے میں جب پتہ چلا تو سامان تلاش کر کے انہیں لوٹا دیا گیا اسی طرح آذربائیجان سے آنے والے ٹیم کے ایک کھلاڑی کا موبائل فون بھی کہیں کھو گیا جس کو تاحال ڈھونڈا نہیں جا سکا۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے سامان کے گم ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔