ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر شاداب خان پر دبئی کی لڑکی کے سنگین الزامات

کرکٹر شاداب خان پر دبئی کی لڑکی کے سنگین الزامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)عشرینہ صفیہ کہتی ہیں کہ شاداب نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر میڈیا کو تعلقات کے بارے میں کچھ بتایا تو برہنہ تصاویر وائرل کر دوں گا۔

دبئی میں مقیم نوجوان دوشیزہ عشرینہ صفیہ اور شاداب خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کچھ عرصہ پہلے منظر عام پر آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے قریبی تعلقات ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران بھی دو اکٹھے تھے، دونوں اس پر خاموش رہے لیکن اب عشرینہ نے اپنے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شادا ب کے ساتھ ان کے قریبی مراسم رہے،  دونوں کی دوستی 2019 میں گہری ہوئی اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں دوست سے زیادہ قریب آگئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاداب کے ساتھ دیگر ممالک جانے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے  لیکن شاداب کے دیگر لڑکیوں کے ساتھ مراسم تھے ، جب دونوں کی خبریں میڈیا پر آئیں تو شاداب نے مختلف ٹیلیفون نمبرز اور اکاؤنٹس سے رابطہ کر کے دھمکی دی کہ اگر میں نے کسی کو اپنی کہانی کے بارے میں بتایا تو وہ میری برہنہ تصاویر لیک کر دے گا۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی مبینہ واٹس اپ چیٹ بھی وائرل ہوئی ہے،  جس میں شاداب انہیں مبینہ طور پر دھمکی دے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer