(شاہین عتیق) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کو 11سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی ملک ظفراقبال کیخلاف لاہور اور گوجرانوالہ میں فنڈ ریزنگ اور جائیداد بنانے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے غیرقانونی جائیداد بنانے پر حافظ سعید اور ملک ظفر اقبال کو 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے فنڈ ریزنگ کیس میں میں دونوں کو بری کردیا۔